نامناسب رویے کا الزام، برطانوی نائب وزیراعظم دوران تحقیقات مستعفی ہوگئے
برطانیہ کے نائب وزیر اعظم ڈومینک راب نے نامناسب رویہ کے الزامات کی تحقیقات کے دوران استعفیٰ دے دیا۔
رواں سال وزیر اعظم برطانیہ رشی سنک کے تیسرے وزیر نے نا مناسب رویہ پر خود کو عہدے سے الگ کر لیا، رشی سنک کی جانب سے نامناسب رویہ کے الزامات کی تحقیقات کے دوران وزیر انصاف ڈومینک راب نے باضابطہ شکایات کی آزادانہ تحقیقات کے بعد استعفیٰ دیا ہے۔
وزیر اعظم رشی سنک کے نام اپنے پیغام میں راب نے کہا کہ وہ حکومتی حمایت جاری رکھیں گے، ملازمین کی جانب سے میڈیا کو مختلف معلومات لیک کرنے کی شکایت لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انکوائری نے خطرناک مثال قائم کی ہے جس سے وزراء کے خلاف جعلی شکایات کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
[…] لندن: برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے ایک اینکر پر کم سن لڑکے کو پیسے کی لالچ دیکر اس کی فحش تصاویر خریدنے کا الزام تھا لیکن اینکر کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تھی تاہم اب ان کی بیوی نے اپنے شوہر کو بے نقاب کردیا۔ […]