نوشکی میں فائرنگ. خوف و ہراس حالات کشیدہ

0

نوشکی میں حالات کشیدہ، فائرنگ کے واقعے کے بعد خوف و ہراس کی فضا برقرار

نوشکی(کوژک نیوز) فائرنگ کے ایک واقعے کے بعد نوشکی شہر میں خوف و ہراس کی فضا برقرار ہے، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد دکانداروں نے اپنی دکانیں بند کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں افراتفری پھیل گئی، جس کے بعد شہریوں نے احتیاطاً گھروں اور محفوظ مقامات کا رخ کیا۔

واقعے کے بعد شہر میں صورتحال کشیدہ بتائی جارہی ہے، تاہم فائرنگ کے واقعے کی نوعیت، ممکنہ جانی نقصان اور دیگر تفصیلات تاحال واضح نہیں ہوسکیں۔

انتظامیہ یا متعلقہ حکام کی جانب سے واقعے کے حوالے سے باضابطہ تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔ مزید مصدقہ معلومات موصول ہونے پر خبر کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.