ریاست کی رٹ ہر قیمت پر قائم کریں گے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
کوژک نیوز | بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن عزم
دہشت گردوں کے لیے بلوچستان میں کوئی جگہ نہیں، ریاست کی رٹ ہر قیمت پر قائم کریں گے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت امن و امان کی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سکیورٹی اقدامات مزید مؤثر بنانے پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس میں پولیس اور انسدادِ دہشت گردی فورس (CTD) کی استعدادِ کار بڑھانے اور سکیورٹی اداروں کو جدید وسائل و سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ وفاقی حکومت نے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے صوبائی حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کے لیے بلوچستان میں کوئی جگہ نہیں اور ریاست کی رٹ ہر قیمت پر قائم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جبکہ امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی
وزیراعلیٰ بلوچستان اور وفاقی وزیر داخلہ کا دوٹوک پیغام:
امن دشمنوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی، بلوچستان میں ریاست کی رٹ ہر صورت برقرار رہے گی۔
م
کوژک نیوز — سچ کی آواز
www.dailykozak.com.pk