برازیل میں چھوٹا طیارہ تباہ؛ 4 افراد ہلاک

0

برازیلیا،(ویب ڈیسک)برازیل میں ایک انجن والا چھوٹا مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں چین کے عالمی شہرت یافتہ آرکیٹیک یو کونگ جیان سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ طیارہ ایک نجی پراجیکٹ کے سلسلے میں روانہ ہوا تھا جس میں پائلٹ، برازیلی فلم ساز لیئوز فیراز، رابن کرسپم جونیئر اور 62 سالہ یو کونگ جیان سوار تھے۔

اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد طیارے کا ایئر کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا اور چند گھنٹوں بعد طیارے کا جلا ہوا ملبہ پیراگوئے اور بولیویا کی سرحد کے قریب سے ملا۔ تمام مسافر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “یہ سانحہ ایک بڑا نقصان ہے، ہم ذہین اور اپنے شعبے میں شاندار خدمات دینے والے ماہرین سے محروم ہوگئے ہیں۔”

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.