ایکسرسائز کے دوران کرنٹ لگنے سے نوجوان ہلاک
بھارت میں 24 سالہ نوجوان جم میں ٹریڈ مل (رننگ مشین) چلاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے علاقے روہنی میں 24 سالہ نوجوان سکشم پروتھی معمول کے مطابق ایکسرسائز کیلئے جم گیا جہاں وہ ٹریڈ مل پر رننگ کررہا تھا کہ کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق سکشم بی ٹیک کا طالبعلم اور ایک فرم میں کام کرتا تھا، وہ معمول کے مطابق روہنی سیکٹر 19 سے صبح ساڑھے 7 بجے سیکٹر 15 کے فٹنس زون پہنچا، ٹریڈ مل پر ایکسرسائز کے دوران وہ گر پڑا، ڈاکٹرز نے تصدیق کی ہے کہ اس کی موت کرنٹ لگنے سے ہوئی۔
پولیس نے جم منیجر انوبھو دوگل کو حراست میں لے لیا اور لاپرواہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا، مزید تفتیش جاری ہے۔