بلوچستان کا نگران وزیر اعلیٰ کون ہوگا؟
ملکی تاریخ میں ایک بار پھر حکومت اپنی آئینی مدت اگست میں پوری کرنے جا رہی ہے۔ جس کے بعد نگران حکومت عام انتخابات تک حکومت کی گاڑی کو دھکا دے گی۔ وفاق میں نگران وزیراعظم کی تقرری کے لیے پی ڈی ایم کی جماعتوں نے جہاں مشاورت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے وہیں بلوچستان میں حکومتی اتحاد اور اپوزیشن جماعتوں نے بھی نگران وزیرِ اعلی کی تعیناتی کے لیے سر جوڑ لیے ہیں۔نگران وزیر اعلی کی تقرری کے لیے بلوچستان میں حکومت اور حزب اختلاف کے اراکین اسمبلی کے درمیان پہلی مشاورتی نشست گزشتہ شب اس وقت لگی جب وزیر اعلیٰ بلوچستان