بھارت میں بارشوں سے ہلاکتیں 22 ہوگئیں؛ 2 فوجی بھی بہہ گئے
نئی دہلی: بھارت میں بارش نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، سیلابی ریلے میں دو فوجی بھی بہہ گئے جب کہ مجموعی طور پر ہلاکتیں 22 ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شمالی علاقوں میں گزشتہ 3 دنوں سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جس میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا۔
راجستھان میں 4، اترپردیش میں 2، ہماچل میں 3 اور پنجاب میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ دارالحکومت میں بارشوں کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جہاں 5 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں جب کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی فوج کے دو اہلکار بھی بارش کے پانی کے ریلے میں بہہ گئے۔ دونوں کی لاشیں مل گئیں۔
دارالحکومت سمیت ہریانہ، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، راجستھان، پنجاب اور جموں و کشمیر سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔
سیلابی ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں اور ذرائع آمد و رفت معطل ہوکر رہ گئے۔تیز ہواؤں نے ہورڈنگز اور درختوں کو جڑ سے اکھاڑ کر رکھ دیا۔ گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں۔
محکمہ موسمیات نے ہماچل پردیش کے 7 اضلاع کے لیے “ریڈ الرٹ” جاری کیا ہے جب کہ لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے شملہ، سرمور، لاہول اور سپتی، چمبہ اور سولن میں کئی سڑکیں بند ہو گئیں۔
[…] نئی دہلی: مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی تنسیخ کا 5 اگست 2019 کا اقدام سپریم کورٹ میں 28 اگست 2019 کو چیلنج کیا گیا تھا لیکن مودی سرکار نے اس پر سماعت نہ ہونے دی تھی تاہم اب چیف جسٹس آف انڈیا کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ روزانہ کی بنیاد پر سماعت کر رہا ہے۔ […]