ٹک ٹاکر حریم شاہ کی لندن میں بیلی ڈانسر پر ڈالرز نچھاور کرنے کی ویڈیو وائرل
سابق مشیر شہزاد اکبر کی تلاش میں لندن پہنچی ٹک ٹاکر حریم شاہ کے بیلی ڈانسر پر ڈالرز نچھاور کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
حریم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، اس ویڈیو میں حریم کو بیلی ڈانسر پر ڈالرز نچھاور کرتے اور ان کے ساتھ بالی وڈ گانے پر ڈانس کرتے دیکھا جارہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حریم نے ایک نجی پارٹی کی تقریب کے دوران بیلی ڈانسر پر ڈالرز نچھاورکیے، اس دوران بیک گراؤنڈ میں بالی وڈ گانے دلنشین پر بیلی ڈانسرکو ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
حریم شاہ نے کہا تھا کہ وہ پی ٹی آئی دورمیں مشیراحتساب کے عہدے پرکام کرنے والے شہزاد اکبر کی تلاش میں لندن آئی ہیں۔