گوگل نے فلم ’باربی‘ کے حوالے سے اپنے سرچ انجن میں دلچسپ تبدیلی کردی

0

باربی ڈول یا گڑیا کا نام تو دنیا بھرمیں بچوں کو معلوم ہے اور اب اس پر ایک فلم بھی ریلیز ہو رہی ہے۔

گوگل نے فلم باربی کے حوالے سے اپنے سرچ انجن میں ایک دلچسپ تبدیلی کی ہے۔اگر آپ گوگل پرباربی یا اس میں مرکزی کردار ادا کرنے والے مارگوٹ روبی (اداکارہ باربی کے روپ میں نظر آئیں گی) اور ریان گوسلین (اداکار کین ڈول بنے ہیں) کو سرچ کریں تو رزلٹ پیج گلابی رنگ میں تبدیل ہو جاتا ہے۔

خیال رہے کہ ڈائریکٹر گریٹا گروگ کی اس فلم کے لیے باربی لینڈ اس گڑیا کے مشہور ڈریم ہاؤس کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا تھا جس میں ہر جگہ گلابی رنگ کا استعمال ہوا۔

جون میں ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اس فلم کے اتنا پنک پینٹ استعمال کیا گیا کہ دنیا بھر میں اس کی قلت ہوگئی۔

فلم کی پروڈکشن ڈیزائنر سارہ گرین ووڈ نے بتایا کہ باربی فلم کے نتیجے میں دنیا بھر میں پنک پینٹ کی قلت ہوگئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.