وزیراعظم شہباز شریف کا صدر عارف علوی کو فون، خیریت دریافت کی

0

 اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت عارف علوی کو ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔

پریس ونگ وزیراعظم آفس  کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مزاج پرسی کے لیے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے آپ کی مکمل اور جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فون کرنے اور خیریت دریافت کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.