بیلا حدید لائم بیماری کے باعث دوبارہ اسپتال میں داخل، تصاویر وائرل

امریکی ماڈل لائم بیماری میں مبتلا، انسٹاگرام پر علاج کے دوران کی تصاویر شیئر کیں

0

نیویارک (ویب ڈیسک)دنیا کی معروف ماڈل بیلا حدید ایک بار پھر طویل علالت کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیلا طویل عرصے سے لائم بیماری (Lyme Disease) میں مبتلا ہیں اور اس دوران انہیں کئی بار اسپتال میں داخل ہونا پڑا ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تازہ تصاویر میں بیلا حدید کبھی سر پر پٹی، کبھی ہاتھ میں آئی وی ڈرپ، اور کبھی برف کا پیک ماتھے پر رکھے دکھائی دیں۔ دیگر تصاویر میں وہ اسپتال کے کمرے میں آرام کرتے، اہلِ خانہ کے ساتھ تاش کھیلتے اور پیزا کھاتے ہوئے نظر آئیں۔ ایک اور تصویر میں وہ کافی کا کپ ہاتھ میں لیے لفٹ میں بیٹھی دکھائی دے رہی ہیں۔

بیلا نے تصاویر کے کیپشن میں مداحوں سے معذرت کرتے ہوئے لکھا:
“سوری، میں اکثر غائب ہو جاتی ہوں، لیکن میں آپ سب سے محبت کرتی ہوں۔”

بیلا کی بہن جی جی حدید نے کمنٹ میں ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے لکھا:
“آئی لو یو! تم جلد بہتر ہو جاؤ، جیسا کہ تمہارا حق ہے۔”

بیلا کی پوسٹ وائرل ہوتے ہی مداحوں نے کمنٹس میں نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.