عبدالعلیم خان کی نائلہ کیانی کو براڈ پیک چوٹی سرکرنے پر مبارکباد

0

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے پاکستان کی معروف کوہ پیماہ نائلہ کیانی کو 12ویں بلندترین چوٹی براڈ پیک سرکرنےپرمبارک باد دی ہے ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ نائلہ کیانی کو12 ویں بلندترین چوٹی براڈ پیک سرکرنےپرمبارک باد پیش کرتا ہوں،پاکستان میں موجود تمام 8 ہزار فٹ بلندچوٹیاں سرکرناایک بڑا اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسمان سےباتیں کرتی چوٹیوں کوسرکرنا ہمت اورحوصلےکا کام ہے،پاکستان کی بیٹیاں ٹیلنٹ میں کسی سے کم نہیں،مناسب سہولتیں ملیں تویہ دنیا میں پاکستان کانام روشن کرنےکی بھرپوراہلیت رکھتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.