ایشیا کپ: پاک بھارت میچ سے قبل بھارتی میڈیا کا نیا شوشہ

پاکستانی ٹیم پر قوانین کی خلاف ورزی اور میچ تاخیر کا الزام

0

کراچی  (ویب ڈیسک ) پاک بھارت میچ سے قبل بھارتی میڈیا نے ایک اور متنازع دعویٰ سامنے لا کر نیا شوشہ چھوڑ دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان کے خلاف کارروائی پر غور شروع کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ایشیا کپ میں یو اے ای کے خلاف میچ سے قبل پاکستانی ٹیم نے مبینہ طور پر متعدد ٹورنامنٹ قوانین کی خلاف ورزی کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑیوں نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو نہ ہٹانے کے فیصلے کے خلاف احتجاجاً میچ میں تاخیر کی۔

مزید یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ایک ای میل ارسال کی ہے، جس میں بدسلوکی اور پلیئرز اینڈ میچ آفیشلز ایریا پروٹوکول کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

دوسری جانب پی سی بی یا آئی سی سی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ موقف سامنے نہیں آیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.