رونالڈو نے رافیل گرنے پر بھارت کا مذاق بنا ڈالا
محسن نقوی نے ویڈیو شیئر کردی، ویڈیو میں رونالڈو حارث رؤف کے انداز میں نظر آئے
کراچی (ویب ڈیسک)پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو بھی رافیل طیارہ گرنے پر بھارت کا مذاق بنانے والوں میں شامل ہوگئے۔
وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے ذاتی ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر رونالڈو کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کے مشہور انداز کی نقل کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
ویڈیو میں کیا ہوا؟
ویڈیو میں رونالڈو کو ہوائی جہاز کا اشارہ کرتے ہوئے اور پھر اسے زمین پر گرتا ہوا دکھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، بالکل اسی طرح جیسے پاک بھارت میچ کے دوران حارث رؤف نے بھارتی شائقین کو جواب دیتے ہوئے کیا تھا۔
پس منظر
یاد رہے کہ ایشیا کپ کے دوران بھارتی شائقین کی جملہ بازی پر حارث رؤف نے ہاتھوں کو جہاز کی مانند اُڑا کر نیچے گرانے کا انداز اپنایا تھا، جس پر بھارتی تماشائی سیخ پا ہوگئے تھے، لیکن یہ منظر دنیا بھر میں وائرل ہوگیا تھا۔
اب یہی انداز کرسٹیانو رونالڈو کی ویڈیو میں سامنے آنے پر پاکستانی مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین طنزیہ تبصروں کی زد میں ہیں۔