گھر خریدنے والے 20 سے 35 لاکھ روپے تک قرض حاصل کر سکیں گے: اسٹیٹ بینک

0

ویب ڈیسک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کے لیے ’’میرا گھر میرا آشیانہ‘‘ کے نام سے ایک نئی اسکیم متعارف کرائی ہے، جس کے تحت پہلی مرتبہ گھر خریدنے والے 20 لاکھ سے 35 لاکھ روپے تک کا قرض حاصل کر سکیں گے۔

مرکزی بینک کے مطابق قرض کا دورانیہ 20 سال ہو گا، تاہم حکومت کی جانب سے 10 سال تک سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ صارفین کو 20 لاکھ روپے تک کا قرض 5 فیصد اور 35 لاکھ روپے تک کا قرض 8 فیصد شرح سود پر فراہم کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ قرض کی پروسیسنگ فیس بھی ختم کر دی گئی ہے۔

اسکیم کے تحت گھر، فلیٹ، پلاٹ کی خریداری اور تعمیر کے لیے سہولت فراہم کی جائے گی۔ اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ تمام روایتی اور اسلامی بینک، مائیکرو فنانس بینک اور ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن (ایچ بی ایف سی) اس اسکیم کے تحت قرض فراہم کریں گے۔

مزید کہا گیا ہے کہ بینک قرض کی پرائسنگ ’’کائیبور پلس 3 فیصد‘‘ کی شرح سے کریں گے۔ اس اقدام کا مقصد متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کو گھر کی ملکیت حاصل کرنے میں آسانی فراہم کرنا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.