بی ایف اے کی انسداد ملاوٹ مہم جاری،19 دکانوں اور 46 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ

0

کوئٹہ(یو این اے )صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ نے کہا ہے کہ عوا م کو خالص اور معیاری خوراک فراہم کرنے کے مشن کے تحت بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی انسداد ملاوٹ مہم مسلسل جاری ہے۔ مہم کے دوران ڈیری مصنوعات میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروا ئیاں کی جا رہی ہیں

تاکہ شہریوں کو محفوظ اور صحت مند دودھ میسر آ سکے۔چیئرمین بی ایف اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ملاوٹ اور غیر معیاری خوراک کے خلاف شکایات درج کروائیں تاکہ صحت مند معاشرہ قائم کیا جا سکے۔

ترجمان بی ایف اے کے مطابق کوئٹہ کے اسپنی روڈ، سبزل، پشتون آباد، کاسی روڈ، سی پیک روڈ اور سمنگلی میں دودھ بردار گاڑیوں، ملک شاپس اور سپلائرز کی سخت چیکنگ کی گئی۔ دوران انسپیکشن 19 دکانوں اور 46 دودھ بردار گاڑیوں سے نمونے حاصل کر کے موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں ٹیسٹ کیے گئے، جن کے نتائج کے مطابق ملاوٹ ثابت ہونے پر 160 لیٹر دودھ اور 90 کلو دہی تلف کر دی گئی۔ ایک ملک شاپ سیل اور 8 ملک شاپس و 2 سپلائرز پر جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.