اسلام آباد ہائیکورٹ؛ اربوں روپے کے سپر ٹیکس کا نفاذ غیر آئینی قرار

1

اسلام آباد ہائیکورٹ؛ اربوں روپے کے سپر ٹیکس کا نفاذ غیر آئینی قرار

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ہائیکورٹ نے حکومت کی جانب سے اربوں روپے کے سپر ٹیکس اکٹھا کرنا غیر قانونی قرار دے دیا۔

عدالت نے انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق فور سی کو بھی غیر آئینی قرار دے دیا، سیکشن فور سی کے حوالے سے عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں وضاحت بھی کر دی۔

عدالت نے مختلف کمپنیز اور اداروں کی جانب سے دائر درخواستیں منظور کر لیں۔ درخواست گزاروں کی جانب سے سلمان اکرم راجہ، عدنان حیدر رندھاوا ایڈوکیٹ و دیگر نے کیسز کی پیروی کی۔

سپر ٹیکس کے ڈیمانڈ اور ریکوری کے تمام نوٹسز عدالت نے کالعدم قرار دے دیے۔

1 Comment
  1. […] اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیوی کے افسر سے زبردستی استعفی لینے کے خلاف درخواست نمٹا دی ۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.