امام الحق کا بھی لنکن پریمئیر لیگ میں معاہدہ طے پاگیا
قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق کا بھی لنکن پریمئیر لیگ (ایل پی ایل) میں معاہدہ طے پاگیا۔
\کولمبو اسٹرائیکرز کے کپتان بابراعظم نے امام الحق کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ انکی موجودگی ٹیم مستحکم ہوگی، ہماری ٹیم کے نوجوانوں کو بھی امام سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔
کولمبو اسٹرائیکرز کے ہیڈ کوچ سائمن ہیلموٹ نے ورچوئل پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بابراعظم کے ساتھ کام کرنے کیلئے پرجوش ہیں اور ان کے پاس ایک مستحکم اسکواڈ ہے۔
لنکا پریمئیر لیگ کی فرنچائز میں بابراعظم، امام الحق کے علاوہ نسیم شاہ، وہاب ریاض، افتخار احمد اور محمد نواز کو کولمبو اسٹرائیکرز کے اسکواڈ میں شامل ہیں۔
کولمبو اسٹرائیکرز نے نیلامی سے قبل بابر اور نسیم کو پہلے سے سائن کیا تھا جبکہ افتخار احمد، وہاب ریاض اور محمد نواز کو بالترتیب 50,000 ڈالر، 40,000 ڈالر اور 30,000 ڈالر میں ڈرافٹ میں پِک کیا تھا۔
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ 30 جولائی سے 22 اگست 2023 تک منعقد ہوگا۔