کوئٹہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کردیا
کوئٹہ (یو این اے) کوئٹہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کردیا ایک طرف گرمی دوسری طرف لوڈشیڈنگ سریاب روڈ، خلیفہ گلی ،موسیٰ کالونی ،ہدہ ،پشتون آباداور نواکلی سمیت دیگر علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام پریشان ہے خلیفہ گلی کے رہائشی محمد ندیم نے میڈیا کو بتا یا کہ گزشتہ 24گھنٹوں سے ہماری بجلی بند ہے شدید گرمی میں ہم پریشان ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں اس لیے ہم ہر مہینے بل بھی اداکرتے ہیں اس کے باوجود ہمارے ساتھ سوتیلا ما ں والا سلوک جاری ہے حکام بالا اس کا نوٹس لے شدید گرمی میں بجلی بحال کرے تاکہ شہری سکون سے اپنی زندگی گزارے ۔