مستونگ میں تشدد سے زخمی خاتون کی موت، لواحقین کا لاش کے ہمراہ دھرنا، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ
مستونگ (یو این اے )کوئٹہ کرچی شاہراہ کو چونگی کے مقام پر قریبی آبادی کے مکینوں نے بلاک کردیا، روڈ کی بندش سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا،مظاہرین کا الزام عائد کیا کہ مہر نگار زوجہ داد محمد نے 11 روز قبل پولیس تھانہ مستونگ میں زخمی حالت میں ایف آئی ار درج کرائی تھی کہ اس پر تشدد کیا گیا ہے پولیس گرفتار ملزمان پر قتل کا مقدمہ درج کرے، ہفتے کے روز مہر نگار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی، پولیس ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کو سخت سے سخت سزا دیں۔ مظاہرین سے SHO سٹی پولیس تھانہ زبیر احمد علیزئی نے مذاکرات کرکے یقین دہانی پر روڈ کو ٹریفک کے لیے بحال کردیا۔ پولیس انتظامیہ کے مطابق مذکورہ خاتون نے کچھ عرصہ قبل پولیس کو درخواست دیا تھا کہ ان پر ڈنڈوں سے مار کرتشدد کیاگیا ہے جس کے بعد پولیس نے نامزد ملزمان کو خاتون کی درخواست پر دس روز قبل گرفتار بھی کرلیا ہے اور انھیں جیل منتقل کردیا ہے، اب لواحقین کے مطالبہ کے بعد خاتون کی میت پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیاہے میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد قانونی کاروائی کی جائےگی۔