قلندرز جونیئر نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کیلئے اسلام آباد کی ٹیم کا اعلان

9

اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن نے قلندرز جونیئر نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کے لئے 18 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا جبکہ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ٹیم کل کراچی روانہ ہو گی۔

چیمپئن شپ میں ٹیم کے ہمراہ آصف بیگ ، نصیر مغل، مرزا نوید احمد اور ملک صفدر بطور آفیشلز ہوں گے۔

اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر احسن تنویر نے بتایا کہ ٹیم کے چناؤ کے سلسلے میں دو روزہ ٹرائلز منعقد ہوئے جن میں اسلام آباد کے تمام رجسٹرڈ کلبوں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

یاد رہے کہ قلندرز جونیئر نیشنل چیمپئن شپ 15 سے 26 رمضان المبارک تک کراچی میں کھیلی جائے گی جس میں ملک بھر سے دس ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ سے دو، دو ٹیمیں جبکہ اسلام آباد ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی ایک، ایک ٹیم شامل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.