انگلینڈ کا 343 رنز کا ہدف، پاکستان کے 2 وکٹ پر 80 رنز

1

راولپنڈی میں جاری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی جانب سے دیئے گئے 343 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم مشکلات کا شکار ہو گئی۔ 2 وکٹیں 25 کے سکور پر ہی گر گئیں۔ دن کے اختتام تک 80 رنز بنا لیے۔ قومی ٹیم کو جیت کیلئے مزید 263 رنز درکار ہیں۔

راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاک انگلینڈ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستان نے 499 رنز 7 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا تو آغا سلمان 53، زاہد محمود 17 اور حارث رؤف 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد انگلش ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنر بین ڈکٹ صفر، اولی پوپ 15، جو روٹ 73، کپتان بین سٹوکس صفر، ول جیکس 24، ہیری بروکس 87 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ نے اننگز مزید جاری نہ رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز پر ڈکلئیر کردی۔

پاکستان کی جانب سے زاہد محمود، نسیم شاہ اور محمد علی نے 2،2 جبکہ آغا سلمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ کی جانب سے پاکستان کو 343 کا ہدف دیا گیا۔ جس کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار ہو گئی۔ امام الحق اور عبد اللہ شفیق نے اوپننگ کا آغاز کیا تو تھوڑی دیر بعد ہی عبد اللہ شفیق اولی روبنسن کی گیند پر ہیری بروک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اظہر علی بھی امام الحق کا  زیادہ دیر ساتھ نہ دے پائے اور گیند لگنے سے زخمی ہونے کے باعث ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے۔

اظہر علی کے کریز چھوڑنے کے بعد کپتان بابر اعظم نے بیٹنگ سنبھالی تو وہ بھی زیادہ مزاحمت نہ کر سکے اور 4 رنز ہی بنا پائے۔ کپتان بابر اعظم بین سٹوک کی گیند پرآؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ امام الحق 43 رنز اور سعود شکیل 24 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ چوتھے دن کے اختتام تک پاکستان نے 2 وکٹ کے نقصان پر 80 رنز بنا لیے جبکہ جیت کیلئے مزید 263 رنز درکار ہیں۔

1 Comment
  1. […] اوول: انگلینڈ ٹیم کے فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ نے کرکٹ کے ہر فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.