فیفا ورلڈکپ کے گروپ سی کے میچ میں ارجنٹینا نے میکسیکو کیخلاف 0-2سے فتح حاصل کرلی
قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کی جانب سے بہترین کھیل پیش کیا گیا تاہم گول کرنے کے کئی مواقع ضائع ہوئے۔کھیل کے دوسرے ہاف میں ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے 64 ویں منٹ میں گول داغ کر اپنی ٹیم کو سبقت دلائی۔
جواب میں میکسیکو نے بھی حریف ٹیم کے گول پوسٹ پر متعدد حملے کیے جو بے سود ثابت ہوئے، دوسرے ہاف کے اختتام سے محض 3 منٹ قبل ارجنٹینا کے اسٹرائیکر فرنینڈنس نے گول کرکے میکسیکو کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
میچ کے آخر تک میکسیکو کو کوئی کامیابی نہیں مل سکی جبکہ مقرر وقت تک ارجنٹینا نے 0-2 سے کامیابی حاصل کرکے گروپ میں اپنی پوزیشن بہتر کرلی