چمن میں 20 گھنٹے یومیہ بدترین لوڈشیڈنگ جاری، عوام شدید مشکلات کا شکا

0

چمن میں 20 گھنٹے یومیہ بدترین لوڈشیڈنگ جاری، عوام شدید مشکلات کا شکا

چمن: شہر میں گزشتہ کئی روز سے 20 گھنٹے یومیہ بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہری زندگی بری طرح متاثر ہو کر رہ گئی ہے۔ شدید گرمی اور حبس کے موسم میں طویل بجلی بندش نے عوام، طلبا، بزرگوں اور مریضوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے

عوامی حلقوں کے مطابق بجلی کی طویل بندش  باعث طلبا اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ مساجد میں نمازی بھی شدید گرمی کے باعث بے حال ہو رہے ہیں۔ کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے سے تاجروں اور دکانداروں کو بھی مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

شہریوں اور مختلف سماجی حلقوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چمن میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لیا جائے اور بجلی کی فراہمی کو بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ عوام کو اس شدید اذیت سے نجات مل سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.