کوئٹہ سیاحتی مقام پر کالعدم تنظیم اور قبائل میں جھڑپیں

0

کوئٹہ کے سیاحتی مقام ہنہ اوڑک میں کشیدگی، راستے بند

 

کوئٹہ(کوژک نیوز) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے معروف سیاحتی مقام ہنہ اوڑک میں مبینہ طور پر کالعدم تنظیم اور مقامی قبائل کے درمیان کشیدگی اور جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہوگئی ہے۔0مقامی ذرائع کے مطابق صورتحال کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مقامی قبائل نے ہنہ اوڑک جانے والے مرکزی راستوں کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں سیاحوں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ راستوں کی بندش کے باعث سیاحتی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں جبکہ علاقے میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔علاقہ مکینوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے اور ہنہ اوڑک سمیت گردونواح میں امن و امان کی بحالی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں اور سیاحوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔واضح رہے کہ ہنہ اوڑک کوئٹہ کے خوبصورت اور مشہور سیاحتی مقامات میں شمار ہوتا ہے جہاں سال بھر بڑی تعداد میں سیاح تفریح کے لیے آتے ہیں، تاہم حالیہ کشیدگی کے باعث علاقے کی سیاحتی سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.