امریکی پائلٹس کاہتیار سے لدے جہاز اسرائیل لےجانے سے انکارکرنے پر پائلٹس کو گرفتار کردیا
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ امریکی مسلح افواج کے ایک مرد اور ایک خاتون پائلٹ نے ہتھیاروں سے لدے جہاز اسرائیل لے جانے سے انکار کر دیا، جس کے بعد انہیں پینٹاگون میں بلایا گیا اور مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا۔
ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ دونوں افراد کو ہتھکڑیاں لگاکر لے جایا جا رہا ہے، تاہم آزاد ذرائع اس دعوے کی تصدیق نہیں کرتے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں یا امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے اس واقعے پر تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایسے دعووں کو بغیر تصدیق کے پھیلانا گمراہ کن ہو سکتا ہے، اس لیے مستند ذرائع سے حقائق جاننا ضروری ہے۔