27 ستمبر کو کوئٹہ کے بیشتر علاقوں میں گیس بند رہے گی
کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)گیس کمپنی بلوچستان کے اعلامیے کے مطابق 27 ستمبر 2025 کو صبح ساڑھے 10 بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک کوئٹہ کے اکثر علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ بندش ضروری مرمتی و تکنیکی کام کے باعث ہوگی۔ صارفین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ متبادل ذرائع استعمال کرنے کا بندوبست کریں۔
