پنجگور،بارڈر بندش سے روزگار بری طرح متاثر، عوامی احتجاج کی تیار ی

0

پنجگور (یو این اے )حق دو تحریک پنجگور کے چیئر مین ملا فرہاد نے کہا ہے کہ بارڈر بندش سے پنجگور کے عوام کا روزگار بری طرح متاثر ہوا ہے اور بازار، اسکول اور کاروبار سنسان ہو گئے ہیں۔ انہوں نے بتا یا کہ ہزاروں بچے اور بچیاں فیس جمع نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم سے محروم ہو رہے ہیں،

جبکہ سڑکیں اور مارکیٹیں خالی پڑی ہیں۔ملا فرہاد نے کہا کہ قانونی اور جمہوری راستوں کے باوجود متعلقہ ذمہ داران عوامی مشکلات کے باوجود ٹھس کھڑے ہیں، اس لیے عوام کو مجبورا احتجاج پر اترنا پڑا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ عنقریب ڈپٹی کمشنر پنجگور کے دفتر کے گیٹ کے سامنے خواتین اور بچوں کے ساتھ بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جائے گا تاکہ بارڈر کھولنے کے لیے دبا ڈالا جا سکے۔چئیرمین نے پنجگور کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے روزگار کے تحفظ کے لیے گھروں سے نکلیں اور احتجاج میں حصہ لیں، ورنہ مستقبل میں پچھتاوا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.