بلوچستان میں 90 فیصد بند اسکول دوبارہ کھل گئے، صوبائی کابینہ کا بڑا اقدام

0

کوئٹہ(یو این اے )صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی نے کہا ہے کہ تعلیم بلوچستان کی ترقی کی بنیاد ہے، صوبائی حکومت نے 90 فیصد بند اسکول دوبارہ کھول دیے ہیں جو ایک بڑا اقدام ہے۔ انہو ں نے کہا کہ بارکھان میں 95 اساتذہ کی بھرتی کی گئی ہے اور ہزاروں اساتذہ مزید بھرتی کیے جا رہے ہیں

جن کے نتائج جلد عوام کے سامنے آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے طلبہ کے لیے دنیا کی یونیورسٹیوں میں اسکالرشپ پروگرامز شروع کیے گئے ہیں جہاں سینکڑوں طلبہ 100 فیصد اسکالرشپ پر تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ صادق پبلک اسکول میں بھی 100 طلبہ کو میرٹ پر داخل کیا گیا ہے۔

راحیلہ حمید درانی نے کہا کہ دشمن بلوچستان کو محروم رکھنا چاہتے ہیں مگر ہم ترقی کی راہ ہموار کر رہے ہیں، سرمچار ترقی میں رکاوٹ بن رہے ہیں اور عوام کو محرومی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ پہاڑوں کے بجائے تعلیم کے میدان میں آئیں تاکہ صوبے کا مستقبل روشن ہو سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.