بولان میں ایک شخص کی خودکشی، دالبندین میں فائرنگ سے نوجوان قتل
بولان، دالبندین کچھی بولان کی سب تحصیل بالاناڑی کے گاوں ایری میں الطاف ابڑو نامی نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی واقع کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس بالا ناڑی موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سبی روانہ کر دیا۔ علاوہ ازیں دالبندین (آن لائن) دالبندین ظہور کالونی میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے نوجوان جان بحق پولیس ذرائع کے مطابق دالبندین ظہور کالونی میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے عبد الوحید نامی نوجوان شدید زخمی ہوگیا زخمی حالت میں پرنس فہد ہسپتال منتقل کردیا گیا ابتدائی طبی امداد کے دوران چل بسا ہسپتال ذرائع کے مطابق مقتول کو چار گولیاں پیٹ پر لگی تھے مقامی انتظامیہ مزید تحقیقات کررہی ہے