بلوچستان میں انتخابات کے انعقاد کے لئے پر امن اور سازگار ماحول کا قیام یقینی بنائیں گے، علی مردان ڈومکی

0

کوئٹہ  نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ پر امن ماحول میں صاف شفاف انتخابات کا انعقاد نگران حکومتوں کی اولین زمہ داری ہے،اپنے مینڈیٹ کے مطابق بلوچستان میں انتخابات کے انعقاد کے لئے پر امن اور سازگار ماحول کا قیام یقینی بنائیں گے،سیکورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے مستعد متحرک اور فعال کردار ادا کریں۔

یہ بات انہوں نے ہفتہ کو امن امان کی صورتحال متعلق منعقدہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری بلو چستان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ،آئی جی پولیس ،ڈی آئی جی ایف سی ،ڈی آئی جی پولیس ،ڈی جی لیویز ،انٹیلی جنس اداروں کے حکام اورڈویژنل کمشنروں ریجنل پولیس افسران نے بزریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پولیس ،ڈویژنل کمشنرز اور آر پی اوز نے امن امان ،سیکورٹی چیلنجز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ آئینی تقاضے کے عین مطابق وفاق اور صوبوں میں نگران حکومتیں قائم ہو گئی ہیں پر امن ماحول میں صاف شفاف انتخابات کا انعقاد نگران حکومتوں کی اولین زمہ داری ہے پولیس لیویز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے انتخابات کے لئے پر امن ماحول کا قیام یقینی بنائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.