کیچ، بلیدہ میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ، مشینری نذر آتش، دو ملازمین اغوا، کام بند کرنے کی دھمکی
کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان کے علاقے بلیدہ ضلع کیچ میں زیر تعمیر ڈیم پر کام کرنیوالی کمپنی کے کیمپ پر نامعلوم ملزمان نے حملہ کرکے بھاری مشینری کو نذر آتش کرکے ڈرائیور اور آپریٹر کو اغواءکرلیا لیویز فورس کے عملے نے بروقت اطلاع ملنے پر دونوں مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل بلیدہ ضلع کیچ میں کوتاپک ڈیم زامران کی تعمیر کرنیوالی نجی کمپنی کے کیمپ پر کالعدم تنظیم کی جانب سے حملہ کیا گیا اور مشینری کو نذرآتش کرکے نقصان پہنچا کر ڈرائیور اور آپریٹر کو اغواءکرکے لے گئے لیویز کے عملے نے واقع کی اطلاع ملنے پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے دونوں مغوی ڈرائیور اور آپریٹر کو بحفاظت بازیاب کرالیا کالعدم تنظیم کی جانب سے مذکورہ منصوبے سے منسلک تمام افراد کو تنبہہ کی گئی کہ وہ پروجیکٹ سے کنارہ کشی اختیار کریں ۔