پی ٹی آئی رہنماسید حسین جہانیاں گردیزی کو ساہیوال جیل منتقل کر دیاگیا

1

ملتان پی ٹی آئی رہنماوسابق صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی کو ساہیوال جیل منتقل کر دیاگیا۔پی ٹی آئی رہنماو سابق صوبائی وزیر کو گزشتہ ہفتے 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، پی ٹی آئی رہنما کو گرفتاری کے بعد سینٹرل جیل ملتان منتقل کیا گیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ایک ماہ کی نظربندی کا حکم جاری کیا گیاتھا۔ اہل خانہ اور وکلا سے بھی ملاقات پر پابندی عائد ہے۔اہل خانہ نے گرفتاری اور ملاقات پر عائد پابندی کو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ گرفتاری والے ضلع سے دوسرے ضلع کی جیلوں میں منتقلی غیر قانونی ہے۔اہل خانہ نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

1 Comment
  1. […] ملتان: وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی شرائط سخت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے کا پروگرام کوئی حلوہ یا کھیر نہیں ہے یہ بہت سخت شرائط ہیں جنہیں ہم نے ملک میں استحکام کی خاطر برداشت کیا۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.