کوئٹہ میں موٹر سائیکل چھیننے کے دوران باپ، بیٹے کا قتل، ملزمان کو 24 گھنٹے میں گرفتار کیا جائے، ضیا لانگو

2

کوئٹہ  وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے قمبرانی روڈ پر موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر باپ بیٹے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ کو 24 گھنٹے کے اندر ملزمان کو گرفتار کر نے کی ہدایت کر دی۔ وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں قمبرانی روڈ پر باپ بیٹے کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مذمت اور افسوس کا اظہارکر تے ہوئے کہا کہ ہائیر انتظامیہ اپنا رویہ ٹھیک کرے پولیس ،لیویز واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھائےں آئے روز بلوچستان میں خون بہتا نہیں دیکھ سکتا۔انہوں نے سیکرٹری داخلہ کو جا ری مراسلے میں متن میں کہا ہے کہ 24 گھنٹے کے اندر واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاریاں چاہیے واقعہ کے ملوث ملزمان اگر 24 گھنٹے میں گرفتار نہیں ہوئے تو میں کل خود ایکشن لوں گا۔ انہوں نے کہاکہ امن و امان پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گاپولیس اور دیگر اداروں کو سرکار اس لئے تنخواہ دیتی ہے کہ وہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کریںامن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر میں سخت ایکشن لوں گا۔

2 Comments
  1. […] روم: اٹلی کے تین بار وزیراعظم رہنے والے سلویو برلوسکونی نے دو شادیاں کی تھیں جنھیں طلاق دیدی تھی اور دو ہی لیو ان پارٹنرز بھی تھیں۔ اپنی موت کے وقت انھوں نے آخری گرل فرینڈ کے نام 100 ملین یورو کی جائیداد کردی تھی۔ […]

  2. […]  کوئٹہ میں پشین اسٹاپ پر گاڑی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں پشین اسٹاپ پر ویگو گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.