غیر قانونی و بغیر کاغذات گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کیخلاف کارروائی ہوگی، قلات پولیس
قلات پولیس کا غیر قانونی و بغیر کاغذات گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ، پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تمام عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے کاغذات ہمیشہ اپنے پاس رکھے جبکہ بغیر کاغذات گاڑی سمیت موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کرینگے اور متعلقہ شخص کے خلاف بھی قانونی کارروائی ہوگی۔