وزیراعلیٰ بلوچستان نے بار باڈیز کیلئے بجٹ مختص کرنے کی منظوری دیدی
کوئٹہ (این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سیکشن 57 آف دی لیگل پریکٹیشنر اور بار کونسل ایکٹ 1973 کے تحت مالی سال 2023-24ءمیں مستقل طور پر بلوچستان بار باڈیز کے لئے بجٹ مختص کرنے کی منظوری دے دی ۔وزیراعلیٰ نے یہ منظوری محکمہ قانون و پارلیمانی امور کی جانب سے ارسال کی جانے والی ایک سمری پر دی مذکورہ سمری کی منظوری سے بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کو 5 ملین روپے، لورالائی،سبی، خضدار،اور تربت ہائی کورٹ بار ایسوسییشنز کے لئے دو دو ملین روپے اور تمام ڈسٹرکٹ بار کونسلز کو ایک ایک ملین روپے کا اجراءکیا جائے گا۔