قلعہ عبداللہ میں لیویز کی گاڑی پر ہینڈ گرنیڈ حملہ، رسالدار میجر سمیت 4 افراد زخمی

0

قلعہ عبداللہ  قلعہ عبداللہ میزئی اڈہ میں لیویز کی گاڑی پر دستی بم سے حملہ۔ دستی بم حملے میں رسالدار میجر نسیم سمیت 4 دیگر افراد زخمی۔ لیویز ذرائع کے مطابق قلعہ عبداللہ میں گاڑی پر نامعلوم افراد نے ہینڈ گرنیڈ پھینکا۔ زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے مزید تفتیش کررہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.