ثاقب نثار بتاؤ پاناما کیس کے عوض تم نے کتنے پیسے لیے.مریم نواز

0

 

 مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ثاقب نثار کا بیٹا ٹکٹ کے لیے پیسے پکڑ رہا ہے، چور کا بیٹا چور نکلا، ثاقب نثار بتاؤ پاناما کیس کے عوض تم نے کتنے پیسے لیے؟

ماڈل ٹاؤن میں یکم مئی کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ فتنہ مزدوروں کے لیے ریلی نکال رہا ہے، میں کہوں گی تم صرف پاکستان کے خلاف سازش کرنا بند کردو مزدور کی مزدوری ٹھیک ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک کی ترقی کی راہ میں میں صرف ایک شخص حائل ہے اور وہ ہے عمران خان، عمران خان سیاسی مخالف نہیں دہشت گرد ہے جو چاہتا ہے کہ میں جیت جاؤں یا ہار جاؤں ملک کو نہیں چلنے دوں گا

مریم نواز نے کہا کہ آج ڈالر دو سو اسی روپے کا ہے تو اس کا ذمہ دار صرف عمران خان نہیں ہے بلکہ اس کا پورا گینگ ہے، اس گینگ کا سربراہ عمران خان اور گینگ کے ارکان میں ثاقب نثار اور جنرل (ر) فیض شامل ہیں۔

ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ جب عمران خان کا 2014ء کا دھرنا ناکام ہوا اور نواز شریف کا جرم ثابت نہ ہوسکا تو جسٹس کھوسہ نے عمران خان کو کہا میرے پاس کیس لے کر آؤ میں نواز شریف کو نکالتا ہوں، نواز شریف کو نکالنے کا زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا، آج پھر وہی عمل دہرایا جارہا ہے، عمران خان کا لانگ مارچ ، جیل بھرو تحریک غرض ہر حربہ ناکام ہوگیا تو اب نئی جوڈیشری اسٹیبلشمنٹ آگئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.