دانہ سر کے مقام پر کوچ کے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں. حاجی صادق خان اچکزئی

0

دانہ سر کے مقام پر کوچ کے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں ۔
حاجی صادق خان اچگزئی ۔

کوئٹہ: مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے مرکزی چیئرمین حاجی صادق خان اچکزئی نے دانہ سر کے مقام پر پیش آنے والے المناک کوچ حادثے پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس افسوسناک واقعے کی شفاف، غیرجانبدارانہ اور مکمل تحقیقات کی جائیں تاکہ اصل حقائق سامنے آسکیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں اس نوعیت کے افسوسناک واقعات بار بار پیش آ رہے ہیں، لیکن ان کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کیے جا رہے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور عملی اقدامات کرے تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات سے بچا جا سکے۔

حاجی صادق خان اچکزئی نے کہا کہ مظلوم عوامی تحریک پاکستان اس المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، شہداء کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتی ہے، جبکہ تمام زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے بھی دعا گو ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.