زیارت. مغوی پولیس اہلکاروں کی رہائی کے لیے قومی شاہراہ مکمل بند

0

زیارت کراس پر این-50 نیشنل ہائی وے بند، اغوا شدہ پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے لواحقین کا احتجاج جاری

 

زیارت(کوژک نیوز) زیارت کراس کے مقام پر این-50 نیشنل ہائی وے گزشتہ رات سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔ یہ احتجاج زیارت پولیس فورس کے 35 اہلکاروں کے مبینہ اغوا کے خلاف ان کے لواحقین کی جانب سے کیا جا رہا ہےمظاہرین نے نیشنل ہائی وے پر دھرنا دے کر ہر قسم کی آمد و رفت معطل کر دی ہے، جس کے باعث شاہراہ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ مسافر، مریض، خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔لواحقین کا کہنا ہے کہ جب تک اغوا کیے گئے پولیس اہلکاروں کی بحفاظت بازیابی ممکن نہیں بنائی جاتی، اس وقت تک ان کا احتجاج اور این-50 نیشنل ہائی وے کی بندش جاری رہے گی۔ مظاہرین نے حکومت سے فوری اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب بعض ذرائع کے مطابق اغوا کیے گئے اہلکاروں میں سے بیشتر کو مبینہ طور پر شہید کیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں، تاہم اس حوالے سے متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق یا تفصیلی بیان جاری نہیں کیا گیا۔انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ مسافروں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

 

Daily Kozak News

🌐 www.dailykozak.com.pk

Leave A Reply

Your email address will not be published.