پشین مہاجر کیمپ پر ڈرون حملہ 3. افراد زخمی

0

کوئٹہ (کوژک نیوز) ضلع پشین کی تحصیل سرانان کے سابق افغان مہاجر کیمپ کے علاقے میں مبینہ فائرنگ اور ڈرون حملے کے بعد زخمی ہونے والے تین افراد کو فوری طور پر سرانان 1122 مرکز منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے ریسکیو مرکز پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی معائنے کے بعد بتایا کہ تینوں افراد دیوار گرنے کے باعث زخمی ہوئے ہیں۔واقعے کے حوالے سے مختلف اطلاعات سامنے آ رہی ہیں جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی نوعیت اور اس سے متعلق حقائق جاننے کے لیے شواہد اور معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔علاقہ مکینوں نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کی مکمل تحقیقات کر کے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.