جاری بدامنی اور لاقانونیت کا زمہ دار پشتونخوا میپ کا احتجاجی مظاہرہ

0

چمن: امن و امان، بارڈر بندش اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی احتجاجی ریلی

چمن میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال، تعلیمی اداروں میں تعلیمی معیار کی کمی، پاک افغان سرحد کی طویل بندش، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات کے فقدان کے خلاف پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے مختلف شاہراہوں پر مارچ کیا اور مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ چمن میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں جبکہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور بنیادی سہولیات کی کمی سے طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان بارڈر کی طویل بندش کے باعث مقامی تاجروں اور دیہاڑی دار طبقے کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرحدی تجارت کی بندش نے ہزاروں خاندانوں کا روزگار متاثر کیا ہے جس کے فوری حل کی ضرورت ہے۔رہنماؤں نے بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ اسی طرح سرکاری ہسپتالوں میں ادویات، ڈاکٹروں اور بنیادی طبی سہولیات کی کمی پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔شرکاء نےمطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے، بارڈر کھولنے، تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی، لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کرے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.