کوئٹہ ٹرین کے قریب دھماکہ معتدد افراد زخمی. ٹرین کو نقصان
کوئٹہ (کوژک نیوز) کے علاقے کوئلہ پھاٹک کے قریب زوردار دھماکہ ہوا. دھماکہ اس وقت ہوا جب وہاں سے ایک ٹرین گزررہی تھی. دھماکے سے ٹرین کی کئی بوگیاں الٹ گئی اور قریب کار کی پارکنگ میں بھی آگ لگ گئی جس سے تقریباً 20 کے قریب گاڑیاں جل گئی ابتدائی اطلاعات کے مطابق کہ اس دھماکہ میں 15 افراد شدید زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے. عینی شاہدین کے مطابق کہ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ دھماکہ کی آواز کئی کیلو میٹر دور تک سنائی گیا اور دھماکہ سے ایک کیلو میٹر تک کے دکانوں. پلازوں اور گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں دھماکے کے بعد آگ بجانے کیلئے فائربرگیڈ کی گاڑیاں پہنچ گئی اس کے علاوہ ایمبولیسنز نے بھی پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا. دھماکہ سے متعلق مزید کاروائی پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے کررہے ہیں