سونا عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سستا، چاندی کی قیمت میں اضافہ
فی تولہ سونا 3 لاکھ 87 ہزار 500 روپے، چاندی فی تولہ 4 ہزار 447 روپے ہوگئی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی مزید مہنگی ہوگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 657 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اس کمی کے اثرات پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں پر بھی مرتب ہوئے اور جمعہ کے روز 24 قیراط فی تولہ سونا 1100 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 87 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح فی 10 گرام سونا 943 روپے کمی سے 3 لاکھ 32 ہزار 218 روپے پر فروخت ہوا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 29 روپے اضافے کے ساتھ 4 ہزار 447 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی 25 روپے اضافے سے 3 ہزار 812 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔