پولیس کی بڑی کارروائی، مغویہ خاتون بچوں سمیت بازیاب
نصیرآباد(ویب ڈیسک) نصیرآبادپولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مغویہ خاتون کو بچوں سمیت بازیاب کرا لیا جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی نصیرآباد کیپٹن (ر) عاصم خان اور ایس ایس پی نصیرآباد غلام سرور بھیو کی خصوصی ہدایات پر ایس ڈی پی او سرکل چھتر غلام حیدر منجھو کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ میر حسن سب انسپکٹر حامد علی بمبل، اے ایس آئی محمد ابراہیم اور وومن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او میڈم عائشہ بی بی نے ٹیم کے ہمراہ گزشتہ شب کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران مغویہ مسماۃ ع اپنے بچوں آمنہ بی بی، کائنات بی بی اور کاشیان علی سمیت بحفاظت بازیاب ہوئیں جبکہ ملزم سائیں بخش ولد نور حق قوم بگٹی کو گرفتار کرکے مقدمہ ایف آئی آر نمبر 20/25 بجرم 496A درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔