اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اسپیکر مالدیپ عبدالرحیم عبداللہ کی ملاقات

0

اسلام آباد (پ۔ر) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی دعوت پر مالدیپ کی عوامی مجلس کے اسپیکر عبدالرحیم عبداللہ پارلیمانی وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے، جہاں اسپیکر قومی اسمبلی نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ پارلیمانی تعلقات، خطے کی صورتحال اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے عوام کو مزید قریب لانے اور پارلیمانی روابط کو مستحکم کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور مالدیپ مشترکہ مذہب، تاریخ اور ثقافت کے رشتوں میں جُڑے ہیں۔ خطے میں امن و ترقی کے فروغ کے لیے پارلیمانی سفارتکاری کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں، عالمی برادری ان مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم اُمہ کو فلسطین اور کشمیر کے عوام کی جدوجہد کے حق میں مشترکہ لائحہ عمل اپنانا ہوگا۔ اسرائیل اور بھارت کا گٹھ جوڑ خطے اور دنیا کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ اسرائیل کی جارحیت، فلسطینی عوام کی نسل کشی اور سرحدوں کی خلاف ورزی عالمی قوانین اور انسانی اقدار کی کھلی پامالی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستان ہر سطح پر کشمیری عوام کی آزادی کی تحریک کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے بھارت کے خلاف پاکستان کی حالیہ کامیابی پر قوم اور افواج پاکستان کو زبرد

Leave A Reply

Your email address will not be published.