افغان مہاجرین کے انخلاء میں چھ ماہ توسیع کی درخواست بلوچستان ہائی کورٹ میں دائر

0

کوئٹہ (ویب ڈیسک)افغان مہاجرین کی انخلاء/ افغانستان واپسی میں چھ ماہ کی توسیع کی جائے سید نزیر آغا ایڈووکیٹ نے آئینی درخواست دائر کر دی گئی ، بلوچستان ہائی کورٹ بروز جمعرات 18 ستمبر 2025 کو سماعت کرے گی؛
آئینی درخواست میں سید نزیر آغا ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ 1)افغانستان میں شدید سردی کی آمد ہے، 2) اس وقت ہزاروں کی تعداد میں افغان بچے سکولوں میں داخل ہے ، امتحان میں 2 ماہ رے گئے، 3) کافی افغان باشندے اپنے جایدادوں سے محروم ہو جائیں گے ، 4) یہ کے اس وقت کافی افغان باشندوں مرد اور عورت کی پاکستان میں انکی شادیاں ہوچکی ہیں ، پاکستان سٹیزن شپ ایکٹ 1951 کے تحت وہ پاکستانی شہریت کے حقدار ہے اس بابت بلوچستان ہائی کورٹ کا فیصلہ بھی موجود ہے۔
آئینی درخواست میں سید نزیر آغا ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا ہے کہ افغانیوں کی جبری بے دخلی پاکستان کے آئینی 1973 کے آرٹیکل ،2A، 25,25A,9, اور بین الاقوامی قوانین کی سخت خلاف ورزی ہے جس کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے سماعت 18 ستمبر 2025 کو دو رکنی بینچ کرے گا،

Leave A Reply

Your email address will not be published.