گرین بسیں کیا کوئٹہ میں پرواز کریں گی، پہلے شہر کی سڑکوں کی حالت درست کی جائے، جماعت اسلامی بلوچستان

1

کوئٹہ (این این آئی) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ گرین بسیں کیا کوئٹہ میں پرواز کریں گی؟ کوئٹہ کی کونسی سڑک اس قابل ہے کہ اس پر جدیدبسیں چل سکیں۔ کئی عرصے سے شہرکی سڑکیں تعمیرنہیں ہوئی ہوتی ہے تو جون کے مہینے میں فنڈزوکمیشن کے حصول کیلئے سڑکوں کا منہ کالاکیاجاتاہے جوکہ چند دنوں میں پہلے سے زیادہ خراب ہوکر کھڈے بن جاتے ہیں ۔حکومت پہلے شہرکی سڑکوں کی حالت تبدیل کرتے ہوئے نیک نام ٹھیکیدارکے ذریعے سڑکیں تعمیر کریں اس کے بعد اگر گرین بسیں چلیں بھی توکچھ عرصہ تو عوام اس کے ثمرات سے مستفید ہوجائے بصورت دیگر چند مہینوں میں گرین بسیں واپس گیرجوں ،حکومتی پارکنگ میں کھڑے کیے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے دیگر بڑے شہروں کے سڑکیں اور مین بین اضلاعی شاہراہیں بھی تباہی وبربادی کا شکارہیں کئی سالوں سے بلوچستان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ کو ڈبل کرنے کا ہے اس طرف بھی حکومت توجہ نہیں دے رہااگر توجہ دے رہا ہے توچیونٹی کی طرح کا کام کرکے مہینوں کا کام سالوں میں کروانا چاہتاہے تاکہ زیادہ سے زیادہ کمیشن سمیٹاجائے ۔بلوچستان کے مین شاہراہیں اور شہروں کی سڑکوں کی حالت بہت بری ہے جس کی وجہ سے نہ مریض بروقت ہسپتال پہنچتا ہے کہ سبزی ومیوہ جات منڈی ومارکیٹ تک پہنچ رہا ہے زراعت ومعیشت اور معاشرت کے نقصان میں شاہراہوں کی خراب حالت کا بہت بڑاہاتھ ہے ایک طرف زراعت ومعیشت کو بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ نے نقصان پہنچایا ہے تو دوسری طرف زراعت آمدورفت ،سڑکوں کی خراب حالت نے بھی جلتی پرتیل کاکام کیا ہے ۔سیاسی طور پر ٹھیکیداروں کو ٹھیکے دیکر ٹھیکیدار کو تو مالامال کیا جاتاہے مگر شاہراہیں چنددنوں ومہینوں میں پہلے سے بدترہوجاتی ہے ۔ بلوچستان پاکستان کا اہم ترین اور حساس صوبہ ہے قدرتی وسائل سے مالا مال بلوچستان پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہے بلوچستان طویل مدت سے بڑے مسائل کا شکار ہے ریاستی اداروں کے کنٹرول کی وجہ سے اہم صوبہ سیاسی اور انتظامی اعتبار سے بہت کمزور کردیا گیا ہے اسی وجہ سے مفادپرستی، چاپلوسی اور عوام میں مایوسی کے جذبات جنم لیتے ہیں۔ بدقسمتی سے حکومت ومقتدرقوتیں عوام کو جائز بنیادی قانونی حقوق بھی دیناہی نہیں چاہتے ۔بلوچستان کے سلگتے مسائل کو حل کرناوقت کی اہم ضرورت ہے بے عمل وعدوں واعلانات کا دو رگزرگیا ۔بارڈرٹریڈپر بھتہ خور،ماہی گیری پر ٹرالر مافیاقابض ہے جس کی سرپرستی حکومتی مافیازکر رہے ہیں ۔بارڈروساحل پرحکومتی ناروا رویوں، سیکیورٹی چیکنگ کے نام پر انسانی تذلیل نے جلتی پر تیل کاکام کیاہے ۔

1 Comment
  1. […] کوئٹہ. بلوچستان میں کانگو وائرس تیزی سے پھیلنے لگا۔ مزید 3 مریض فاطمہ جناح اسپتال منتقل، ایک جانبر نہ ہوسکا۔ محکمہ صحت کے مطابق 2 روز قبل مستونگ سے منتقل ہونیوالے مریض کے ٹیسٹ پازیٹو آگئے۔ چمن کے رہائشی عبدالمصور کو 2 روز قبل تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ گزشتہ رات منتقل ہونیوالے دونوں مریضوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔ دونوں مریضوں کے خون کے نمونے حاصل کرکے ٹیسٹ کےلئے لاہور ارسال کردیے گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس میں مبتلا ہونیوالے مریضوں کی تعداد 20 ہوگئی۔ 2 مریضوں کے ٹیسٹ کی رپورٹس آنا باقی ہیں۔ رواں سال بلوچستان میں کانگو وائرس سے جاں بحق ہونیوالے مریضوں کی تعداد 8 ہوگئی۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.