بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں، پنجگور میں متاثرین ایک سال سے حکومتی امداد کے منتظر
.پنجگور
پنجگورکے سیلاب متاثرین ایک سال سے حکومتی امداد کے منتظر غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ تفصیلات کے مطابق 3 جولائی 2022سے اگست کے وسط تک جاری طوفانی بارشوں نے گزشتہ 20/25 سالہ سابقہ ریکارڑ تھوڑ دئے تھے بارشوں کی وجہ سے پنجگور کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 16 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ بڑے پیمانے پر لوگوں کے کچے مکانات اور دیواریں زمین بوس ہوگئے بہت سے علاقوں میں بارشوں کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا مختلف ندی نالوں میں طغیانی سے کئی گاڑیاں پانی میں بہہ گئےں انگور کپاس پیاز سمیت دیگر فضلات کو بھی نقصان پہنچا جبکہ علاقے کے اہم پیداوار کجھور کی فصل مکمل طور پر تباہ ہوگئی جس سے علاقے کے زمینداروں کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا لوگوں کے زرعی بندات سیلابی پانی کی نزر ہوگئے بندات کے اندر موجود فصلات بھی سیلابی پانی میں بہہ گئے سولرز سسٹم پانی کی نذر ہوگئے جس سے زمینداروں اور عام عوام الناس کو اربوں روپے مالیت نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے بارشوں سے پنجگور کے تمام علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں تاہم بہت سے علاقے پانی میں ڈوب گئے جس سے سینکڑوں کچے مکانات اور دیواریں زمیں بھوس ہوگئے تھے جبکہ ہزاروں متاثر رہےزرعی بندات پانی میں بہہ گئے بور اور سولرز سسٹم ناکارہ ہوگئے بارشوں سے جہان لوگوں کے مکانات اور چار دیواری منہدم ہو گئے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں کو ملانے والی رابطہ سڑکیں بھی سیلابی پانی سے شدید متاثر ہو گئے تھے مگر تاحال آن کی بحالی کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا جا سکا بارشوں کی وجہ سے زیر زمین پانی میں اضافہ ہوگیا ہے اگرخشک کاریزات کی صفائی کی جائے تو دوبارہ یہ بحال ہونگے کیونکہ بارشوں کے بعد ان میں پانی آگیا ہے حکومت کو چاہیے کہ پنجگور کے کاریزات کی بحالی کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان کرے صوبائی حکومت نے پنجگور کو آفت زدہ قرار دیا تھا آفت زدہ قرار دینے کے بعد صرف جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ کی ادائیگی کی گئی سیلاب سے متاثر ہونے والے دیگر متاثرین کی تاحال کوئی امداد نہیں کی گئی حالانکہ علاقے میں اربوں روپے کے نقصانات ہوئے تھے مگر حکومت کی جانب سے متاثرین سیلاب کو کوئی ریلیف نہیں ملا ہے تاحال وہ امداد کے منتظر ہیں سیلاب سے متاثر سینکڑوں افراد تاحال بے گھر ہیں اور بغیر چھت کے جھونپڑوں میں رات گزارنے پر مجبور ہیں صوبائی حکومت کو چاہیے کہ گزشتہ سال کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے اقدامات کئے جائیں حکمران خود اندازہ لگائیں کہ متاثرین کو کتنی مشکلات کا سامنا ہے لہٰذا سیلاب سے متاثر افراد کی بحالی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔