ساہیوال،دن دہاڑے ڈاکو فائرنگ کرکے چارلاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار، تین افرادزخمی

2

ساہیوال  چوک ممتازآباد ہڑپہ دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات ،مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے دوبیوپاری دلدار کھوکھر ،شہریار ڈھلوں گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے ، ڈاکو چار لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فرارہوگئے ،دونوں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ساہیوال داخل کرادیاہے پولیس ہڑپہ نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے ۔دریں اثناء جی ٹی روڈ پر چک 39بارہ ایل کے قریب کیری ڈبہ پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار دوکاندار محمد عاشق شدید زخمی ہوگیاجسے سول ہسپتال داخل کرادیاہے جہاں حالت نازک ہے۔واقعات کے مطابق چک 111سیون آر کا دوکاندار موٹر سائیکل پر چیچہ وطنی جارہاتھا کہ دونقاب پوش ڈاکوئوں نے کیری ڈبہ کوروکاتوڈرائیور نے گاڑی بھگادی لیکن ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی جس سے موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا۔پولیس صدرچیچہ وطنی نے مقدمہ 397-394ت پ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ابھی تک ملزم گرفتارنہیں ہوسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.